تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے متعلق خدشات کی کوئی فکر نہیں ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے متعلق خدشات کی کوئی فکر نہیں ہے۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ بندی کرنا چاہے گا کیونکہ ان کا خاتمہ ہو رہا ہے، تنازع ختم کرنے کے لیے ایران کو کئی مواقع دیے جو انہوں نے ٹھکرادیے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کُشنر اور جے ڈی وینس شامل ہیں، ہم نے رجیم کی تبدیلی کر لی ہے اور اب وہاں اعتدال پسند لوگ ہیں۔

 

ٹرمپ سے ان کے گزشتہ روز کے بیان میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر سوال بھی کیا گیا جے کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا نکتہ نظر واضح کرنے کے لیے ایسا کیا، میرا خیال ہے آپ نے پہلے بھی ایسا سنا ہوگا۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو امریکی شہری جنگ کی مخالفت کر رہے ہیں وہ بےوقوف ہیں۔

 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے، ہم ابھی وہاں سے نکل سکتے ہیں لیکن میں اسے ختم کرنا چاہتا ہوں، ایران کی دی گئی تجاویز اہم لیکن بہت اچھی نہیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button