
ایران کے متعدد میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ مرودشت پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو ایک ’دشمن کے حملے‘ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی، لیکن اسے ’چند منٹوں میں قابو کر لیا گیا‘۔
نیم سرکاری ایجنسی تسنیم نے مرودشت کاؤنٹی گورنر کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ اس صنعتی یونٹ کو ’کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا‘







