تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل ایران کی اہم پیٹروکیمیکل تنصیب پر اسرائیل کا حملہ

اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کی ایک بڑی پیٹروکیمیکل تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران کے انفراسٹرکچر پر ’پوری قوت کے ساتھ‘ حملے جاری رکھے۔

وزیر دفاع کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسالیہ میں واقع ایران کی سب سے بڑی پیٹروکیمیکل تنصیب پر بڑا حملہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ایک اور تنصیب پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اب یہ دونوں تنصیبات، جو مل کر ایران کی تقریباً 85 فیصد پیٹروکیمیکل برآمدات کی ذمہ دار تھیں، سروس سے باہر ہو چکی ہیں اور کام نہیں کر رہیں۔‘

اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ اسالیہ میں واقع یہ تنصیب ملک کی تقریباً آدھی پیٹروکیمیکل پیداوار کرتی تھی۔

نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ دو پیٹروکیمیکل کمپنیوں پر حملہ کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button