
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی بندرگاہ پر میزائل حملے میں پاکستانیوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے







