تازہ تریندنیاسیاسیاتپاکستان

امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے ، حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمقانہ بیان دے رہا ہے، امریکی ایوان نمائندگان بھی کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کو صدر نہیں ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب فلسطینیوں کو پھانسیاں دے گا، اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، حکومت اچھا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، یہ موقع ہے ہمیں غزہ پیس بورڈ اے باہر آنا چاہیے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام پیٹرول کے ہر لیٹر پر حکومت کو 225 روپے ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے چاہیے، پاکستان میں کونسی انڈسٹری ہے جو سامنے آکر کھڑی ہو گی

جواب دیں

Back to top button