تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے سے 7 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، 4 افراد زخمی

اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل حملے میں سات منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، 3 لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیفہ میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کے بعد امدادی ٹیمیں تین لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

اسرائیلی ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، خدشہ ہے کہ وہ عمارت کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، لاپتہ افراد میں دو بزرگ اور ایک بچہ شامل ہیں

جواب دیں

Back to top button