تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سینتالیس سال پہلے قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی، وہ ملکی اور عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈر تھے۔

 

عوامی نبض کو پہچاننے والے اور سیاست کو محلات سے نکال کا گلی کوچوں تک لانے والے ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پيدا ہوئے، کيلی فورنيا اور پھر آکسفورڈ سے قانون کی تعليم حاصل کی۔

 

1963 ميں جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وزير خارجہ بنے، آگے چل کر ایوب خان سے اختلاف ہوئے تو ترقی پسند دوستوں کے ساتھ مل کر 30 نومبر 1967 میں پيپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو اپنے نظریات کی بدولت ملک کی مقبول ترین جماعت بن گئی۔

 

ذوالفقار علی بھٹو سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر،،،، 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر اور 1973 سے 1977 تک منتخب وزيراعظم رہے۔

 

ذوالفقار علی بھٹو نے علاقائی اور عالمی فورمز پر پاکستان کو نمایاں مقام دِلانے میں مرکزی کردار ادا کیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، متفقہ آئین دیا، مغربی استعمار کیخلاف اسلامی ممالک کو متحد کرنے کی کوشش کی اور آخری دم تک بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کیلئے چیلنج بنے رہے۔

 

داخلی اور خارجی سازشوں کے نتیجے میں جنرل ضیاء الحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹا اور قتل کے الزام ميں مقدمہ چلا کر 4 اپریل1979 کو انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

جواب دیں

Back to top button