تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے: پاسداران

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کے بعد بیان جاری کر دیا۔

 

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکا کے لیے سیاہ دن ہے، نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے۔

 

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز کے سبب ایرانی حدود دشمن کے لیے خطرناک بن چکی ہے

 

علاوہ ازیں ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button