تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

تاریخی مقامات پر حملے ایرانی شناخت پر حملہ ہیں: ایرانی وزارت ثقافت

ایران کے وزیرِ ثقافت رضا صالح امیری نے ایرانی تاریخی مقامات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو ناقابلِ تلافی زخم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیرِ ثقافت و سیاحت رضا صالح امیری کا کہنا ہے کہ 56 ثقافتی مقامات کو پہنچنے والا نقصان ایرانی شناخت پر ارادی اور شعوری حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف پتھر اور اینٹ کی بات نہیں کر رہے، ہم ایک قوم کی یادداشت اور تاریخ کی بات کر رہے ہیں، یہ پتھر ہماری پہچان ہیں

ایرانی وزیرِ ثقافت کا کہنا ہے کہ صرف گلستان پیلس کی بحالی میں کم از کم دو سال لگیں گے۔

رضا صالح امیری نے خبردار کیا ہے کہ کچھ چیزیں ہمیشہ کے لیے کھو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحالی چاہے کتنی ہی مکمل کیوں نہ ہو، کسی نوادر کو اس کی اصل حالت میں واپس نہیں لا سکتی، جب آپ قدیم دور کے کسی محل کا اصل پتھر یا اصفہان کی کسی مسجد کی صدیوں پرانی ٹائل کاری کھو دیتے ہیں تو آپ تاریخ کی ایک ایسی پرت کھو دیتے ہیں جسے دوبارہ تخلیق نہیں کیا جا سکتا، ہر دراڑ ایک مستقل زخم ہے۔

رضا صالح امیری نے عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے یونیسکو کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ تمام تاریخی مقامات کے جغرافیائی محلِ وقوع سے آگاہ ہونے کے باوجود مداخلت میں ناکام رہا ہے

جواب دیں

Back to top button