تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کراچی میں کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش و ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لیے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ​آج سے 4 اپریل کے دوران کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، خیرپور، کشمور، جیکب آباد ، مٹیاری ، ​تھرپارکر،عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور دیگر مقامات میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ​کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی جب کہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں ​کچھ مقامات پر درمیانی، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے

جواب دیں

Back to top button