تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کی، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3خوارج جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں 13 خوارج کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اورباڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

جواب دیں

Back to top button