تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک

روس کی وزارت دفاع نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ کریمیا میں ایک روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے روسی خبر رساں ایجنسیوں تاس اور ریا نووستی کو بتایا کہ این-26 (An-26) طیارے کا ’معمول کی پرواز‘ کے دوران حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد اس کا ملبہ ملا ہے۔

خبر رساں اداروں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بطاہر ایسا لگتا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا تھا۔ اس طیارے میں عملے کے چھ ارکان اور 23 مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔

تاس کے مطابق منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام چھ بجے طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا، اور تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران اس کا ملبہ ملا ہے۔

روس نے 2014 میں جزیرہ نما کریمیا پر قبضہ کر کے اسے ضم کر لیا تھا

جواب دیں

Back to top button