تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بشری بی بی کی آنکھ کا مسئلہ سامنے آیا ہے ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جو لوگ ملاقاتوں میں رکاوٹ ہیں ان کو عوام کے جذبات کا خیال نہیں، پہلے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بند کی گئیں، اب بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ بشری بی بی کی آنکھ کا مسئلہ سامنے آیا ہے، ان کی فیملی کو بھی ملاقات کرنے نہیں دی جارہی ہیں۔

 

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بند ہے، ہم نہیں چاہتے ملک میں تناؤ اور انارکی ہو۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اچکزئی صاحب آج واپس آ رہے ہیں کل ہماری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہے، جو پارلیمانی پارٹی کی طویل نشست ہوگی جہاں تمام معاملات پر گفتگو ہوگی۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے، ہم چاہتے ہیں سیاسی مسئلوں کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے، کچھ لوگ ہیں جو مسائل کا سیاسی حل نہیں چاہتے۔

 

انھوں نے کہا کہ 14 ماہ بعد بھی بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کی معطلی پر فیصلہ نہیں ہو سکا، عدالت نے کہا ہے اب مرکزی اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستانی سمجھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا واضح موقف ہے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

 

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی نہ ہم کریں گے، بانی کے بچے کبھی پاکستان کے خلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے، بانی کے بچوں کی باتوں کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے جی ایس پی پلس کےساتھ کچھ نہیں ہوگا، فی الوقت ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے یہ صوابدید محمود اچکزئی کا ہے۔

جواب دیں

Back to top button