تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

دبئی میں نشانہ بننے والا کویتی آئل ٹینکر 20 لاکھ بیرل تیل چین لے جا رہا تھا

میری ٹائم انٹیلیجنس کمپنی وینگارڈ کے مطابق رات کے دوران کویت کے پرچم بردار ٹینکر ’السلمی‘ کو متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ نے نشانہ بنایا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز سے تیل کے رساؤ کی بھی اطلاعات نہیں ہیں۔

دبئی حکام نے بھی ان تفصیلات کی تصدیق کی ہے تاہم روایت کے مطابق انھوں نے جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا۔

سنہ2011 میں تیار ہونے والا ’السلمی‘ سرکاری ملکیت والی کویت آئل ٹینکر کمپنی کی ملکیت میں ہے۔ اس حوالے سے کمپنی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

میرین ٹریفک کے دستیاب ڈیٹا کے مطابق یہ ٹینکر چین کے شہر چنگ ڈاؤ کی جانب جا رہا تھا جس وقت اس پر حملہ ہوا

جواب دیں

Back to top button