تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آبنائے ہرمز کو زیادہ دیر بند نہیں رکھا جا سکتا اور اسے کسی نہ کسی طرح کھلوا ہی لیا جائے گا: امریکی وزیرِ خارجہ

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے آبنائے ہرمز زیادہ وقت کے لیے بند ہی کیوں نہ رہے۔

اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے الجزیرہ کو دیے جانے والے ایک بیان پر ردِ عمل سامنے آیا ہے کہ جس میں روبینو نے کہا کہ آبنائے ہرمز ’کسی نہ کسی طرح دوبارہ کھول ہی دیا جائے گا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ جب امریکہ اپنے مقاصد حاصل کر لے گا اور اگر ایران اب بھی آبنائے ہرمز کو بند رکھتا ہے ’تو اسے حقیقی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، نہ صرف امریکہ کی طرف سے بلکہ خطے کے دیگر ممالک اور دنیا کی جانب سے بھی۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل وال سٹریٹ جرنل کی جانب سے ایک رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو بتایا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے کے لیے تیار ہیں چاہے آبنائے ہرمز بند ہی کیوں نہ رہے۔

رپورٹ میں انتظامیہ کے اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ صدر اور ان کے معاونین نے اندازہ لگایا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کو زبردستی کھولنے کی کوشش جنگ کو ان کے طے شدہ چار سے چھ ہفتے کے شیڈول سے آگے بڑھا دے گی۔

جواب دیں

Back to top button