تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کا وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ، 30 ملین ڈالرز کا ڈرون مار گرایا

ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق میزائل کے ملبے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور آگ لگ گئی۔

ایمبولینس سروس کے مطابق تباہ شدہ میزائل کا ملبہ تل ابیب کے قریبی ٹاؤن پر گرا، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اصفہان کے قریب ایم کیو نائن ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایم کیو نائن ریپر ڈرون نگرانی اور حملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالرز بتائی جاتی ہے، ایران نے اب تک 146 ڈرون مار گرائے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے وسطی اسرائیل میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button