
جے اے زمان میموریل گالف چیمپئن شپ: ایمیچر سیگمنٹ اختتام پذیر
لاہور) سپورٹس رپورٹر)لاہور جمخانہ میں جاری 12ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ کا ایمیچر سیگمنٹ انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد ایمیچر گالفرز نے حصہ لیا، جنہیں مینز، لیڈیز، سینئرز، ویٹرنز اور جونیئرز کے زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔چیمپیئن شپ کا اگلا مرحلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا جس میں ملک بھر کے ٹاپ پروفیشنل گالفرز ٹرافی کے لیے میدان میں اتریں گے۔







