
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹامر نے کہا ہے کہ برطانوی فوجی ایران میں زمینی کارروائی کے لیے تعینات نہیں کیے جائیں گے۔
آج صبح رپورٹرز نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے لیے برطانوی فوجی بھیجنے پر غور کر رہے ہیں، تو سٹامر نے جواب دیا: ’یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں نہیں الجھیں گے۔‘
وزیراعظم نے تنازع کے دوران اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ’برطانوی جانوں، برطانوی اور خطے میں اپنے اتحادیوں کے مفادات‘ کا تحفظ کرنے کے لیے ’دفاعی اقدامات‘ کر رہا ہے۔
سٹامر نے کہا کہ برطانیہ اپنے مفادات کا دفاع جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے کام کرے گا







