
ایران کے رکنِ پارلیمنٹ (مجلس) علا الدین بروجردی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نیا پارلیمانی منصوبہ جلد از جلد منظور کر لیا جائے گا۔
ان کے مطابق مجوزہ نئے نظام کے تحت ایران کی اجازت کے بغیر کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ ٹول عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’چونکہ گزرنے والے جہازوں کی سکیورٹی برقرار رکھنے اور انھیں خدمات فراہم کرنے میں اخراجات آتے ہیں، اس لیے آبنائے سے ٹرانزٹ ٹول وصول کرنے کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا جانا چاہیے







