تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان میں ’سمارٹ لاک ڈاؤن‘ سے متعلق نوٹیفیکیشن جعلی قرار

پاکستانی سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے جس میں ملک بھر میں سنیچر اور اتوار کے دنوں مکمل لاک ڈاؤن کا ذکر ہے۔ تاہم وزارت اطلاعات کے مطابق یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔

یہ نوٹیفیکیشن سنیچر کے روز کئی صحافیوں کی طرف سے بھی شیئر کیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سنیچر سے لے کر اتوار تک لاک ڈاؤن نافذ ہوگا جس دوران تمام مارکیٹس اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔ جبکہ شادی کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی اور موٹروے بھی بند رکھی جائے گی۔

مگر ایکس پر ایک بیان میں وزارت اطلاعات نے نوٹیفیکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جعلی ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ ’آپ کی ایک شیئر معاشرے میں غلط فہمی پھیلا سکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button