
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت کے کچھ جنوبی علاقوں کے رہائشیوں کو انخلاء کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران جنوبی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر اجنسی کے مطابق وارننگ کے بعد اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ٹینک شکن اور ڈرون حملوں میں 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، جس میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے







