تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

 

پاکستان کی سربراہی میں سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

 

اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مہمان ممالک کے وزرائے خارجہ کو مذاکرات کے امکانات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ایران اور امریکا دونوں نے پاکستان پر اعتماد کیا ہے

 

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، یو این چارٹر کے مطابق تمام ملکوں کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔

 

سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ جنگ کسی کے فائدے میں نہیں اسے جلد ختم ہونا چاہیے۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے کہا کہ بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہے، چاروں ممالک کے درمیان تعاون مزید آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی

 

نائب وزیراعظم نےکہا کہ مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے، اجلاس میں جنگ کے انسانی زندگی اور معیشت پر تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا

جواب دیں

Back to top button