
مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں اور ڈرون و میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر اربیل کے ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا مالی خسارے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نقصان پہنچا ہے
کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملوں کے نتیجے میں ایئر پورٹ کے ریڈار نظام کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ادھر ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں قائم امریکی فوجی اڈے، الخرج ایئر بیس کو میزائل اور ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔







