
ایران میں شہری عمارتوں پر حملوں کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے ایرو سپیس کمانڈر مجید موسوی کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اب معاملہ آنکھ کے بدلے آنکھ کا نہیں رہے گا، انتظار کریں اور دیکھیں۔‘
پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سے منسلک صنعتی کمپنیوں کے ملازمین ’اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچنے کے لیے فوراً اپنے دفاتر سے نکل جائیں۔‘
موسوی کے اکاؤنٹ نے مزید لکھا کہ ’آپ پہلے بھی ہمیں آزما چکے ہیں۔ دنیا نے دوبارہ دیکھ لیا کہ آپ نے ہی آگ سے کھیلنا شروع کیا اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔‘
ایک الگ پوسٹ میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’ایران اسرائیلی جرائم کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔‘
ایرانی میڈیا نے آج رپورٹ کیا ہے کہ مرکزی اصفہان میں واقع مبارکہ سٹیل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اصفہان گورنریٹ کے ڈپٹی سکیورٹی اینڈ لا انفورسمنٹ آفیسر نے بتایا کہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے







