تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلےگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلےگا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنی پڑے گی، ایران اب کبھی بحری جنگی جہاز نہیں بنا سکےگا، ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہےہیں، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کےخلاف استعمال کر سکتا تھا۔

 

بعد ازاں میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ انہیں اسٹریٹ آف ٹرمپ کو کھولنا پڑے گا، بولے میرا مطلب ہرمز ہے ۔ معاف کیجیئے ، مجھے واقعی افسوس ہے۔فیک نیوز کہے گا میں نے حادثاتی طور پر ایسا کہہ دیا ۔ میڈیا پر اب اس پر تبصرے ہوں گے ۔

 

  1. ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ کہاہے کہ نیٹو کاغذی شیر ہے،ہمیشہ نیٹو کی مدد کی لیکن انہوں نےکبھی ہماری مدد نہیں کی،نیٹو نے ہماری مدد نہ کرکےبڑی غلطی کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button