
ایران نے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ملکوں کے سویلینز ہر اُس جگہ سے فوری نکل جائیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہوں۔
پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے فوج شہری مقامات اور معصوم لوگوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے، اس لیے خلیجی ملکوں کے سویلینز کو چاہیے کہ وہ کسی ایسے مقام پر نہ جائیں جہاں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہیں ہوں۔
خیال رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں پاسداران انقلاب نے جو وارننگ جاری کی تھی وہ امریکی فوجی اڈوں سے متعلق تھی تاہم اب اس کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ ہے۔







