
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں تنازعات میں بچوں کے تحفظ کے بارے میں ہونے والی بحث کے دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے کو ’جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے عراقچی نے اس حملے کو ایک ’تپا تلا، مرحلہ وار حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ہدف پر نشانہ لگانے کی بہترین فوجی ٹیکنالوجی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ، ’کوئی بھی یقین نہیں کر سکتا کہ اس سکول پر حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا







