
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ تہران نے امریکی تجویز کے جواب میں نئی شرائط پیش کرتے ہوئے اپنے مؤقف کو مزید سخت کر دیا ہے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ کے مطابق تہران نے امریکا کے 15 نکاتی امن منصوبے کا باضابطہ جواب بھیج دیا ہے اور اب واشنگٹن کے ردِعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے جنگ بندی کے لیے چند اہم مطالبات رکھے ہیں جن میں ایرانی قیادت پر حملوں کا خاتمہ، جنگی نقصانات کا معاوضہ، مستقبل میں جنگ نہ ہونے کی ضمانت اور خطے میں شامل تمام مزاحمتی گروہوں کی جانب سے دشمنی کا خاتمہ شامل ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ بندی، معاہدے اور مذاکرات کے لیے منتیں کر رہا ہے اور امریکا و اسرائیل نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔







