تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیلی حکام کا ایرانی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا دعویٰ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا جہاں تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا آبنائے ہرمز کی بندش کے منصوبے کے مرکزی ذمے دار سمجھے جاتے تھے تاہم ایران یا اسرائیلی فوج کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی

جواب دیں

Back to top button