
لاہور کے مینٹل اسپتال سے ایک مریض ایمبولینس لے کر نکل گيا، شاہدرہ کے ایک اسپتال جاکر کہا کہ اس کا خون لے لیں۔
اسپتال کے عملے نے مریض کی حالت دیکھ کر اسے پکڑ لیا، بعد میں مینٹل اسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ روز کا ہے ذہنی مریض نے بلڈ بینک کی ایمبولینس چوری کی تھی، مریض چار سال سے زیرِ علاج ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی







