تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ملائیشیا کے وزیر اعظم کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، ’امریکہ، ایران مذاکرات کے لیے سفارت کوششوں پر بات چیت

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم پاکستان کے دفتر کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت کے اتحاد اور ترقی کے لیے دعا کی۔

بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے پیغام پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے برادر خلیجی ممالک اور ایران کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت سمیت تازہ ترین سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا

جواب دیں

Back to top button