تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکی تجاویز مسترد، ایران نے جنگ بندی کیلئے پانچ شرائط رکھ دیں، ایرانی پریس ٹی وی

ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو نامناسب قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے پانچ شرائط رکھ دیں اور کہا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی شرائط پر ہوگا۔

 

ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیر مناسب پایا۔ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین کریں۔

 

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا

 

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔ جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے۔

 

حکام نے کہا کہ ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے

جواب دیں

Back to top button