
تجزیہ کاروں کے مطابق کلسٹر بم ایسے ہتھیار ہیں جو وسیع علاقے میں بارودی مواد پھیلاتے ہیں اور خاص طور پر شہری آبادی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے 17 مارچ کو ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کے قتل کے چند گھنٹوں بعد، ایران نے مرکزی اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں کی ایک لہر داغی، جسے اسلامی پاسدارنِ انقلاب گارڈ (آئی آر جی سی) نے علی لاریجانی کے قتل کا بدلہ قرار دیا۔
اس حملے میں ایسے میزائل استعمال کیے گئے جن میں متعدد وارہیڈز نصب تھے، جو دفاعی نظام سے بچ نکلنے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
حملے میں تل ابیب کے قریبی علاقے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
کلسٹر وارہیڈ کیا ہوتا ہے؟
کلسٹر وارہیڈ روایتی بموں سے مختلف ہوتا ہے۔ اس میں ایک بڑے دھماکے کے بجائے درجنوں چھوٹے بم لیٹس شامل ہوتے ہیں جو ہدف کے قریب پہنچ کر فضا میں پھیل جاتے ہیں اور وسیع علاقے کو نشانہ بناتے ہیں۔
اسرائیلی میزائل دفاعی پروگرام کے بانی اوزی روبن کے مطابق میزائل کا اگلا حصہ کھل کر چھوٹے بم چھوڑتا ہے جو زمین پر مختلف مقامات پر گرتے ہیں۔ ایک میزائل میں 20 سے 80 تک بم لیٹس ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ہتھیار خاص طور پر ایسے اہداف کے خلاف استعمال ہوتے ہیں جو پھیلے ہوئے ہوں، جیسے فوجی دستے، گاڑیاں یا فضائی دفاعی نظام







