
ملک بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات سادگی سے ہوں گی۔
یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی برقرار ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر مارچ پاسٹ کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشت گردی کےخلاف طویل اور کامیاب غیر روایتی جنگ لڑی






