تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ٹرمپ نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر نیٹو اتحادیوں کو بزدل قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادی ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر بزدل قرار دے دیا۔

 

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذ کا شیر ہے‘۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اتحادی ممالک نے ’جوہری صلاحیت رکھنے والے ایران کو روکنے کی لڑائی‘ میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

 

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اب جبکہ یہ جنگ ’عسکری طور پر جیت لی گئی ہے‘ اور اتحادیوں کے لیے خطرہ کم ہے، وہ تیل کی بلند قیمتوں پر شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے۔

 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا ایک سادہ فوجی اقدام ہے لیکن اس کے باوجود اتحادی اس میں حصہ لینے سے گریزاں ہیں۔

 

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا کہ یہ ان کے لیے بہت آسان اور کم خطرے والا کام ہے مگر وہ بزدل ہیں اور ہم اسے یاد رکھیں گے

جواب دیں

Back to top button