
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ترکیے اور عمان پر ہونے والے حملوں میں ایران یا اس کے اتحادی ملوث نہیں ہیں۔
نئے ایرانی سال کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشرقی ہمسایوں کو اپنے بہت قریب سمجھتے ہیں۔ خامنہ ای نے پاکستان اور افغانستان سے اپیل کی کہ وہ باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں، اور اس حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے دونوں برادر ممالک افغانستان اور پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں، اور میں خود بھی اس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں مسلمان ممالک آپس میں بہتر اور اچھے تعلقات قائم رکھیں






