
برطانوی اخبار نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی شہادت کو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔
یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات میں ایرانی امور کے ماہر ایلی جیرن مائے نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی پوری کوشش ہے کہ جنگ بندی اور اس کے بعد ایران سے بات چیت کے لیے ٹرمپ کے پاس موجود تمام راستے مسدود ہو جائیں
انہوں نے مزید کہا کہ علی لاریجانی ہی وہ شخص ہو سکتے تھے جو یہ دو کام کر سکتے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔
67 برس کے علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے





