
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجرم قاتلوں کو اس خون کی قیمت چکانی ہوگی‘۔
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کو ایک ’ذہین، باعزم اور ممتاز شخصیت‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیت کا قتل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دشمنانِ اسلام ان سے کس قدر نفرت رکھتے تھے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسلام دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کی جڑوں میں یہ خون بہانا اسے کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط کرتا ہے اور یقیناً ہر خون کی ایک قیمت ہوتی ہے جو شہداء کے مجرم قاتلوں کو جلد ادا کرنا پڑے گی






