
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں موجود تیل اور گیس تنصیبات کے قریب رہائش پزیر شہریوں، ملازمین اور دیگر افراد کو علاقے سے نکل جانے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر ایجنسی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لوگوں کے لیے ’فوری وارننگ‘ جاری کی ہے کہ وہ درج ذیل گیس اور آئل آئل تنصیبات سے دور چلے جائیں:
سعودی عرب کی سامرف ریفائنری
سعودی عرب کا الجبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس
متحدہ عرب امارات کی الحسن گیس فیلڈ
قطر کا مسيعيد پیٹروکیمیکل کمپلیکس اور ہولڈنگ کمپنی
قطر کی راس لفان راس لفان ریفائنری
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ: ’یہ تمام مراکز اب جائز ہدف بن گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔‘
’تمام شہریوں، رہائشیوں اور ملازمین کو کہا جاتا ہے کہ وہ فوراً ان علاقوں سے دور بلا تاخیر محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔






