تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

تل ابیب پر حملے لاریجانی کے قتل کا بدلہ ہیں: پاسدارانِ انقلاب

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کہا ہے کہ اس کے میزائلوں نے اسرائیل کے قلب میں واقع 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جو علی لاریجانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان اہداف کو اس لیے نشانہ بنایا جا سکا کیونکہ اسرائیل کے کثیرالجہتی اور انتہائی جدید دفاعی نظام کا انہدام ہو چکا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس انتقامی کارروائی میں خرمشہر-4، قدر، عماد اور خیبر شکن میزائل استعمال کیے گئے

واضح رہے کہ اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق تل ابیب کے ضلع رامات گان میں گرنے والے ملبے کے باعث 1 مرد اور 1 خاتون ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

جواب دیں

Back to top button