
اسرائیل کی جانب سے ایرانی رہنما علی لارینجانی کی ہلاکت کے دعوے کے بعد اب ایرانی میڈیا اور علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پیغام زیر گردش ہے۔
علی لارینجانی کے ٹیلیگرام اور ایکس اکاؤنٹس پر شائع ہونے والے اس تصویری پیغام میں وقت اور تاریخ درج نہیں، تاہم ایران کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ آج کا ہے۔
اس پیغام میں ایران کی بحریہ کے ’جنگجوؤں‘ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی تقریب آج منعقد کی جا رہی ہے
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں سرکاری طور پر چار مارچ کو امریکی آبدوز کے ٹارپیڈو حملے میں ہلاک ہونے والے 84 ملاحوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
یہ ملاح اُن 130 افراد میں شامل تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا پر سوار تھے








