تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کے اسرائیلی و امریکی اہداف پر خیبر شکن اور قدر میزائلوں سے تازہ حملے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی 57 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کردیا

آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق یہ تازہ حملے ‘یا سید الساجدین علیہ السلام’ کے نام کیے گئے اور اسے رمضان میں والدہ کی گود میں خاندان کے ہمراہ شہید ہونے والے شیرخواربچے مجتبیٰ کے نام منسوب کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے مرکزی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں کمانڈ، کنٹرول مراکز اور میزائل دفاعی مواصلاتی نظام شامل تھے۔ اس مقصد کے لیے خیبر شکن، عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے۔

آئی آر جی سی کے مطابق اسی دوران قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر بھی حملہ کیا گیا جہاں امریکی افواج تعینات ہیں، اس کارروائی میں ذوالفقار اور قیام درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ حملہ آور ڈرونز بھی استعمال کیے گئے

جواب دیں

Back to top button