
تہران : ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ہر صورت قتل کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا تو ہم اس کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اسے مار ڈالیں گے۔”
ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ہر صورت قتل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے آفیشل نیوز آؤٹ لیٹ ‘سپاہ نیوز’ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "اگر یہ بچوں کا قاتل مجرم (نیتن یاہو) زندہ ہے، تو ہم اس کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اسے مار ڈالیں گے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جنگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اس حالیہ خونریز تنازع کا آغاز 28 فروری کو اس وقت ہوا جب امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ فضائی کارروائی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ایران کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
جنگ کے ساتھ ساتھ ایران نے ملک کے اندر ‘اندرونی دشمنوں’ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے:
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اتوار کے روز شمال مغربی ایران سے کم از کم 20 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے شبہے میں گرفتار کیا گیا







