تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

نہیں جانتا ایران جنگ کے خاتمے میں کتنے ہفتے لگیں گے، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ نہیں جانتا ایران جنگ کے خاتمے میں کتنے ہفتے لگیں گے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جنگ کے دورانیے پر منحصر ہے

امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ دیکھیں گے کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات طے شدہ وقت پر ہوسکے، اگر کوئی تاخیر ہوئی تو وجہ آبنائے ہرمز نہیں ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تجارتی ٹیرف کے معاملے پر چینی وفد سے اچھی بات چیت ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات میں تاخیر کی وجہ لاجسٹک تیاریاں ہوں گی

جواب دیں

Back to top button