تازہ ترینخبریںپاکستان

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی

ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے نویں جماعت کی ایک طالبہ سے پانچویں شادی کر لی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ سے شادی کی تھی

ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں، ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس وقت وہ 4 بیویوں کے شوہر ہیں۔

حکیم شہزاد کے بڑے بھائی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے اور اس کی عمر 18 سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکیم شہزاد کی لو میرج ہے، جس میں دولہا دلہن دونوں کی پسند شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button