
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد ایرانی خطرے کا خاتمہ اور ایران کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے روکنا ہے۔
اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں، آج سب سے سخت حملے ہوں گے، ہم نہیں رکیں گے، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ ایران پر روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں، یہ حملے امریکی فضائیہ اور اسرائیلی فضائیہ نے مشترکہ طور پر انجام دیے، حملوں کے بعد ایران کی فوجی طاقت نمایاں طور پر کمزور ہو چکی ہے۔







