تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران جنگ تب ختم ہو گی جب مجھے ٹھیک لگے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے ایران جنگ کے حوالے سے امریکی حکمت عملی بیان کی ہے۔

 

جب ان سے پوچھا گیا کہ انھیں کب یہ احساس ہو گا کہ ایران جنگ ختم ہو چکی ہے تو انھوں نے کہا کہ ’جب مجھے ٹھیک لگے گا۔ صحیح ہے؟‘ جب مجھے یہ اپنے اندر محسوس ہو گا۔‘

 

ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہ زخمی ہیں۔ لیکن وہ شاید کسی حالت میں زندہ رہیں گے۔‘

 

آبنائے ہرمز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکہ تیل کے ٹینکروں کو سکیورٹی فراہم کرے گا۔ ’امید ہے چیزیں ٹھیک چلیں گی۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘

 

ایران میں ہونے والے نقصان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم انھیں شدت سے نشانہ بنائیں گے۔ ہم نے انھیں اتنا نقصان پہنچایا ہے کہ انھیں تعمیر نو میں کئی سال لگیں گے

جواب دیں

Back to top button