تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانی قیادت کے بارے میں معلومات دینے پر امریکہ کا ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلابِ کے ’اہم رہنماؤں‘ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر تک کے انعامات کی پیشکش کی ہے۔

 

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں خاص طور پر 10 افراد کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ان میں سے صرف چھ کے نام ظاہر کیے گئے ہیں جن میں نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی شامل ہیں۔

 

لاریجانی کو آج تہران کے وسطی علاقے میں ایک ریلی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 

امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مختلف فوجی شعبوں کی کمان اور رہنمائی کرتے ہیں

جواب دیں

Back to top button