تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ 11 اپریل تک رہے گی، بدقسمتی ہےکہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے، روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے، ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں نے امریکی تیل اورگیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچا دی ہے۔

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی سپلائی گزشتہ ہفتے16 لاکھ بیرل بڑھ کر 2.17 کروڑ بیرل رہی، چین نے روس سے 1.24 کروڑ بیرل تیل خریدا ہے جبکہ بھارت کی خریداری 2 لاکھ بیرل اضافے سے 86 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ترکیے کی بندرگاہوں پر روسی تیل کی ترسیل 7 لاکھ بیرل رہی۔

امریکی چھوٹ ملنے کے بعد بھارتی ساحلوں پر 3 کروڑ بیرل روسی تیل پہنچا، بھارت آئندہ ہفتے 50 لاکھ بیرل روسی تیل وصول کرنے والا ہے

جواب دیں

Back to top button