تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مطالبات تسلیم نہ کیے تو مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے خلاف کارروائی کی حمایت کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جس نوعیت کی کارروائی میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوئے ایسی ہی کارروائی اسرائیلی افواج کی قیادت میں مجتبیٰ کامنہ ای کے خلاف بھی کی جا سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایران کی نئی قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب سے خوش نہیں اور میرے مطابق ایران کا نیا رہنما پُرسکون زندگی نہیں گزار سکے گا

واضح رہے کہ امریکی مطالبات میں ایران کے جوہری پروگرام کو محدود یا مکمل طور پر ختم کرنا شامل بتایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ایران کی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی چاہتا ہے، بصورت دیگر دباؤ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button